Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا 19 اگست کو کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 19 اگست کو شہرِ قائد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے...
شائع 15 اگست 2022 04:50pm
الیکشن کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
الیکشن کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
حکومت کوکسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ فوٹو — فائل
حکومت کوکسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 19 اگست کو شہرِ قائد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومت پر جلد الیکشن کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے کراچی، راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے کی منظوری دی اور شہرِ قائد میں 19 اگست کو جلسہ کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔ ’ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں اپنی 9 نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کوکسی صورت تسلیم نہیں کریں گے لہٰذا انہیں قبل از وقت انتخابات کرانا ہوں گے۔

karachi

imran khan

PTI jalsa

by-election