Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھیں

فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی
شائع 15 اگست 2022 04:01pm

ایکشن سے بھر پور پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم کا ٹریلر یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے جس مداحوں نے خوب سراہا ہے ۔

جاری کئے گئے 2 منٹ 46 سیکنڈز کے ٹریلر میں ایکشن اور رومانس دونوں ہی نظر آرہے، فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان نے مولا جٹ اورحمزہ علی عباسی نے نوری نتھ کا کردارادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں ماہرہ خان، گوہررشید، فارس شفیع، نیئر اعجاز،علی عظمت اورحمائمہ ملک شامل ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے مکالمے معروف پنجابی فلمساز و لکھاری ناصر ادیب نے تحریرکیے ہیں۔

اس قبل گزشتہ دنوں ہدایتکار بلال لاشاری نے انسٹاگرام پر فلم کا پہلا پوسٹر ریلیزکرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان کی تاریخ کی اب تک سب سے مہنگی فلم قراردیا جارہا ہے، اسٹارکاسٹ اورمیگا اسکیل پروڈکشن کے باعث اسے بیحد مثبت ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ مقبول فلم ‘مولاجٹ’ کا ری میک ورژن ہے جسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا ہے ۔

سال 1979 میں ریلیز کی جانے والی اس شہرہ آفاق پنجابی فلم میں مرکزی کردار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے نبھائے تھے جبکہ ری میک ورژن میں حمزہ علی عباسی اور فواد خان شامل ہیں۔

Fawad Khan

hamza ali abbasi

The Legend of Maula Jatt