Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرد زندگی کی ضرورت نہیں، اداکارہ عروہ حسین

اداکارہ کی کلپ دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی ہے
شائع 15 اگست 2022 03:47pm
عروہ حسین، تصویر ــــ انسٹاگرام
عروہ حسین، تصویر ــــ انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے زندگی میں مرد کی ضرورت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

اداکارہ نے ایک ڈیجیٹل پیلٹ فارم کو انٹرویو دیا، جس کی انسٹاگرام پرایک کلپ دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی۔

انٹرویو میں میزبان کی جانب سے مردوں سے متعلق ایک سوال کیا گیا، جس پرعروہ نے کہا کہ مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں غلط سوچ ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے۔

عروہ حسین نے کہا کہ اگرکوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا، تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

Pakistani Showbiz

Urwa Hocane

انٹرٹینمنٹ