Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکشے کمار کی بالی ووڈ انڈسٹری میں ناکامی، اہم قدم اٹھانے کا سوچ لیا

انہوں نے کہا میں نے سوچا کہ شاید مجھے کہیں اور جا کر وہاں کام کرنا چاہیے۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2022 03:47pm
تصویر/پنک وِلا
تصویر/پنک وِلا

سُپراسٹاراکشے کمار بالی ووڈ انڈسٹری میں ناکامی کے بعد اہم قدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں۔

اکشے کمار کوکینیڈین شہریت رکھنے پرتنقید کا سامانا کرنا پڑتا ہے مگر حال ہی میں وہ ایک انٹرویو میں کھل کر بول پڑے۔

رواں سال اکشے کماراپنی فلم ‘رکشا بندھن’ کی ناکامی پرافسردہ نظر آرہے ہیں۔

اسی دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ جب وہ کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں، تو وہ ہندوستان میں بھی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

اکشے کمار نے کہا کہ وہ “ہندوستانی ہیں، ہندوستان سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے”۔

انہوں نے بتایا کہ کینیڈا کی شہریت ایسے وقت میں ملی، جب ان کی فلموں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ کینیڈا جانے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

اکشے کمار نے کہا کہ کچھ سال پہلے میری فلمیں نہیں چل رہی تھیں، تقریباً 14-15 فلموں میں کام نہیں ہوا تھا، اس لیے میں نے سوچا کہ شاید مجھے کہیں اور جا کر وہاں کام کرنا چاہیے۔

اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ جب مجھے کینیڈین کی شہریت ملی، تو مجھے اس کے فوراً بعد دوبارہ پیشہ ورانہ کامیابی حاصل ہونے لگیں۔

اکشے کمار نے انٹرویو میں کہا کہ پھر میں نے سوچا کہ میں اپنے ملک میں ہی رہوں گا، دوبارہ جانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔

Bollywood

canada

Akshay Kumar