Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکےخلاف کارروائیوں اورشہریوں کےقتل میں ملوث تھا ۔
شائع 15 اگست 2022 01:15pm
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک ہوگیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکےخلاف کارروائیوں اورشہریوں کےقتل میں ملوث تھا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں: دیر میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے 2جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گرد مارا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب مقامی افراد نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسزکی کاوشوں کو سراہا ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیاگیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کردیا تھا ۔

دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتےہوئے پاک فوج کے 2 جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید جبکہ میجر عمر زخمی ہوگئے تھے۔

rawalpindi

ISPR

security forces

terrorist killed