Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

انہوں نے بچے کی پیدائش کی خوشخبری گزشتہ روز دی
شائع 15 اگست 2022 12:00pm
تصویرانسٹاگرام
تصویرانسٹاگرام

معروف اداکارہ کرن تعبیرکے ہاں 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

حال میں ہی کِرن تعبیر’حقیقت’ نامی ڈارمہ سیریل سے مقبول ہوئی، جس میں ان کی شہرت کی وجہ سے ڈبل کردار فضا اور شیزا تھا۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ بچے کی پیدائش کی خوشخبری گزشتہ روز انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شئیر کی تھی۔

انہوں پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیٹی کے ہمراہ اسپتال میں ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘وہ خوش قسمت ہوتے ہیں، جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے اور اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے’۔

کرن تعبیرنے شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار ہمیں 12 سال بعد اللہ نے اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں۔

انہوں اپنی نومولود بیٹی کا نام بتایا جو کہ ‘ایزا حمزہ ملک’ ہے، ساتھ ہی اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

Pakistani Showbiz

Kiran Tabeir

Baby Girl