Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
شائع 15 اگست 2022 08:55am
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں فریقین کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیاگیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر مدینہ سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے زور دیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو 75ویں قومی دن کی مبارکباد بھی پیش کی۔

اس سے قبل گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے تھے۔

سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کے لیے پیغامات میں پاکستانی قوم کو آزادی مبارک باد کہا گیا تھا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن پربہت مبارک ہو، ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے لیے ہیں، پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

اسلام آباد

Saudi Crown Prince

Saudi King

Mohammad Bin Salman

Shah Salman Bin Abdul Aziz

PM Shehbaz Sharif