Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی گئی

"نور- ای 75" ایک بار چارج ہونے کے بعد 210 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے
شائع 14 اگست 2022 10:34pm

پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار نور- ای پچھہتر لانچ کردی گئی، 220 وولٹ سے چارج ہونے والی کار میں تمام سہولیات موجود ہیں۔

“نور- ای 75” ایک بار چارج ہونے کے بعد 210 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں پاکستان میں تیار کردہ پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی کی گئی۔

 تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر

پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز اور وینڈرز کے تعاون سے تیار کردہ “نور-ای 75” میں روڈ میپ، کیمرہ، وائی فائی سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔

اس گاڑی کی پروڈکشن 5 سے 10 سال میں شروع کردی جائے گی، جس کے بعد صارفین 40 لاکھ روپے ادا کرکے ایسی کار استعمال کرسکیں گی جو پیٹرول سے آپ کی جان چھڑا دے گی۔

Nur E 75

Pakistan's first electric car