Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘آزادی کے دن کا تقاضہ ہے، انا تکبر چھوڑ کر ریاست کو فوقیت دیں’

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا 14 اگست کے حوالے سے پیغام۔۔۔
شائع 14 اگست 2022 07:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے 14 اگست کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم 75 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منا رہی ہے، آزادی کا دن تقاضہ کرتا ہے کہ اپنی انا اور تکبر چھوڑ کر ریاست کو فوقیت دیں۔

صدر ق لیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بڑی ہو چکی ہے،آج پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے پوری قوم کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو ذاتی فائدے کے لیے منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فوج کا بڑا کردار ہے، سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سے گریز کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہوگا کہ وہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے گا، ملک کی معیشت اس وقت درست ہو گی جب ہم ثابت قدم ہوں گے۔۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی، بیرونی اور نظریاتی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے۔

Chaudhry Shujaat Hussain

independence day

PML-Q

14th August