Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مصر کے چرچ میں آتشزدگی، 40 افراد ہلاک

"آگ بجھنے کے بعد میں نے اپنی بہن کی لاش کو پہچانا۔ لاشیں مکمل طور پر جلی ہوئی ہیں، اور ان میں بہت سے بچے ہیں۔"
شائع 14 اگست 2022 05:14pm

مصر کے شہر گیزا میں اتوار کو ایک چرچ کے اندر لگی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 45 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

روئٹرز کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ امبابا کے پڑوس میں قبطی ابو سیفین چرچ میں 5 ہزار لوگوں کے اجتماع کے دوران پیش آیا۔

 تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ آگ کی وجہ سے چرچ کا ایک داخلی راستہ بلاک ہوگیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

چرچ کے ایک عبادت گزار یاسر منیر نے بتایا کہ “لوگ تیسری اور چوتھی منزل پر جمع ہو رہے تھے، اور ہم نے دوسری منزل سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ لوگ سیڑھیوں سے نیچے جانے کے لیے بھاگے اور ایک دوسرے کے اوپر گرتے ہوئے نظر آئے”۔

 تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی بیٹی گراؤنڈ فلور پر تھے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

“پھر ہم نے کھڑکی سے ایک دھماکے، چنگاریوں اور آگ کی آواز سنی۔”

مصر کا دوسرا سب سے بڑا شہر گیزا، قاہرہ سے بالکل نیل کے اس پار واقع ہے۔

ایک اور شہری مہر مراد نے بتایا کہ وہ دعا کے بعد اپنی بہن کو چرچ چھوڑ کر آئے تھے۔

 تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

انہوں نے کہا، “جیسے ہی میں چرچ سے صرف 10 میٹر دور ہوا، میں نے چیخوں کی آواز سنی اور گاڑھا دھواں دیکھا۔”

“فائر فائٹر کے آگ بجھانے کے بعد، میں نے اپنی بہن کی لاش کو پہچانا۔ لاشیں مکمل طور پر جلی ہوئی ہیں، اور ان میں بہت سے بچے ہیں، جو چرچ کے نرسری کے کمرے میں تھے۔”

Egypt

death toll

Giza Church Fire