Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: دہشت گردوں کا فورسز پر حملہ، مقابلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

دہشت گردوں نے 13اور 14 اگست کی درمیانی شپ سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کردیا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 14 اگست 2022 04:01pm
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کردیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کردیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کردیا۔

جوابی کارروائی کے دوران بچ کر بھاگنے کی کوشش کرتے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا، فرار ہوتے دہشت گردوں کے گرد گھیرا ڈالنے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم جام شہادت نوش فرما گئے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر عمر زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔