Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے یوم آزادی پر ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کر دی

موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ اب ہم بحیثیت قوم درست سمت میں اپنے سفر کو جاری رکھیں، شہباز شریف
شائع 14 اگست 2022 12:26pm
آج بطور وزیراعظم پھر میثاق معیشت کی پیش کش کرتا ہوں، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل
آج بطور وزیراعظم پھر میثاق معیشت کی پیش کش کرتا ہوں، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزاد ی پر ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کر دی۔

اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈر میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی اور آج بطور وزیراعظم پھر میثاق معیشت کی پیش کش کرتا ہوں، آج محض ایک مبارکباد کافی نہیں ہوگی ہم ہر سال دھوم دھام سے یوم آزادی مناتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ہم 75 برس میں اصل مقصد کو اپنانے میں ناکام رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ اب ہم بحیثیت قوم درست سمت میں اپنے سفر کو جاری رکھیں، یوم آزادی کے موقع پر میرا دل مسرور بھی ہے اور بے چین بھی، ہم ان بحرانوں سے کیوں دوچار ہوئے جس میں سب سے بڑھ کر معاشی بحران ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تعمیر پاکستان کے اس مشن کو ہماری قومی و سیاسی قیادت نے آگے بڑھایا، ہماری قوم ہر مقصد کو حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے، انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وسائل نہ ہونے کے باوجود بھٹو کے دور میں ایٹمی پلانٹ شروع کیا،قوم نے ہولناک زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کیا، اسی قوم نے کھیل کے میدان میں پوری دنیا میں اپنا سر فخر سے بلند کیا اور دہشت گردی کو شکست دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ نوجوان نسل کو ان کا حق نہیں دے سکے لیکن ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، سابق حکومت نے 48 ارب ڈالر کا خسارہ دیا اور اب وہ ہی لوگ حقیقی آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

اسلام آباد

independence day

PM Shehbaz Sharif

14th August