Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیر میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے 2جوان شہید

شہید ہونے والے 30 سالہ سپاہی ساجد علی کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق پونچھ آزاد کشمیر سے ہے، آئی ایس پی آر
شائع 14 اگست 2022 12:16pm
ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ضلع دیر کے علاقے برا وال میں سیکیورٹی فورسز کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔

شہید سپاہی ساجد علی کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر جبکہ سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق پونچھ آزاد کشمیر سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔