Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عظیم پاکستانی قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو، ترجمان پاک فوج

مسلح افواج یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
شائع 14 اگست 2022 12:07pm
ڈی جی آئی ایس پی آرنے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ڈی جی آئی ایس پی آرنے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عظیم پاکستانی قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مسلح افواج کی جانب سے قوم کو پاکستان کے 75یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلح افواج یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 75واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آرنے عزم عالی شان ۔ شاد رہے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

دوسری جانب آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔

نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

rawalpindi

ISPR

DG ISPR

independence day

14th August

Maj Gen Baber Iftikhar