وزیراعظم نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کردیا، اس موقع پر شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، سابق اراکین اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، زہرہ ودود فاطمی، طارق فاطمی، دانیال چوہدری، سی ڈی اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا، جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بارہ کہو کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا، چندماہ میں منصوبہ مکمل کرنے والوں کومبارکباددیتاہوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے یہ ملک بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے، پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے، ہم سب مل کر قوم کی تقدیربدلیں گے۔
یوم آزادی: شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا
پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔
Federal Minister @sherryrehman attended the launch of PM's Monsoon Plantation Campaign, in conjunction with the 75th Independence Day Celebrations.
— Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan (@ClimateChangePK) August 14, 2022
1/2 pic.twitter.com/WvcQSwpnXt
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سےبہت زیادہ بارش ہوئی،موسمیاتی تبدیلی کےحوالےسےبھرپورآگاہی مہم چلانی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور جنگلات کو محفوظ کریں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔
Comments are closed on this story.