Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی لیاری ایکسپریس وے پر دستی بم حملہ، دو افراد زخمی

نامعلوم افراد ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر گرینیڈ پھینک کر فرار ہوئے، دھماکے کی نوعیت کا انزادہ لگایا جا رہا ہے
شائع 13 اگست 2022 10:06pm
دھماکے کی نوعیت کا انزادہ لگایا جا رہا ہے۔ فوٹو — فائل
دھماکے کی نوعیت کا انزادہ لگایا جا رہا ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن ٹول پلازہ پر دستی بم حملے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر گرینیڈ پھینک کر فرار ہوئے، دھماکے کی نوعیت کا انزادہ لگایا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دونوں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

karachi

hand grenade