Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایلون مسک کے ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

انسٹاگرام پر چینی ایلون مسک کیپشن کے ساتھ یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جسے تقریباً 16 ملین افراد دیکھ چکے ہیں
شائع 13 اگست 2022 09:28pm
سیارہ مریخ یعنی مارس سے آنا چاہیئے تھا۔ فوٹو — فائل
سیارہ مریخ یعنی مارس سے آنا چاہیئے تھا۔ فوٹو — فائل

دنیا کے امیر ترین شخص اور معروف الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سے ملتے جلتے چہرے کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے انسٹاگرام پر ڈھائی ماہ قبل ‘چینی ایلون مسک’ کیپشن کے ساتھ یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جسے تقریباً 16 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی نو جوان ٹیسلا کار سے باہر آ کر خود کو ایلون مسک قرار دیتا ہے۔

ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد لائکس موصول ہوچکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےتبصروں کی بھر مار بھی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یلونگ ما سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں جن سے ایلون مسک خود ملنے کی خواہش کرچکے ہیں۔

Elon Musk

Instagram

Viral Video