Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نابالغ لڑکی نے خود کو “ایچ آئی وی پازیٹیو” بوائے فرینڈ کے خون کا انجیکشن لگالیا

15 سالہ نابالغ لڑکی اپنی محبت کو ایک الگ ہی لیول پر لے گئی ہے
شائع 13 اگست 2022 05:55pm
تصویر بزریعہ انڈیا ٹوڈے
تصویر بزریعہ انڈیا ٹوڈے

کہتے ہیں محبت اندھی اور غیر مشروط ہوتی ہے، اور کوئی حد نہیں جانتی۔

تاہم، بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی اپنی محبت کو ایک الگ ہی لیول پر لے گئی ہے۔

ضلع سولکاچی سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ نابالغ لڑکی نے اپنی محبت کی سچائی اور شدت کو ظاہر کرنے کیلئے اپنے بوائے فرینڈ کے “ایچ آئی وی پازیٹو” خون کو انجیکشن کے زریعے اپنے جسم میں داخل کرلیا۔

بوائے فرینڈ سے گہری محبت کا دعویٰ کرنے والی اس لڑکی نے عشق کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

پندرہ سالہ لڑکی کی مذکورہ لڑکے سے ملاقات فیس بک پر ہوئی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہجو کے ستڈولہ گاؤں سے تعلق رکھنے والا لڑکا ایڈز کی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہے اور ایچ آئی وی پازیٹیو ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم تھے۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اس لڑکے کے ساتھ تین بار بھاگ چکی ہے اور اس کی ایچ آئی وی پازیٹیو حیثیت کے بارے میں بھی جانتی تھی۔

دوسری جانب ہاجو پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے، اور لڑکی طبی نگرانی میں ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی سے اصرار بھی کیا تھا کہ وہ خود میں اپنا خون انجیکٹ نہ کرے، لیکن وہ نہیں مانی۔

لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ “مجھے پرواہ نہیں کہ میرے ساتھ کیا ہوتا ہے، میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ اسے جلد از جلد رہا کیا جائے۔”

لڑکی نے بتایا کہ وہ دو بار ٹیسٹ کروا چکی ہے، پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ اس نے وصول نہیں کی۔ تاہم، دوسری رپورٹ کا نتیجہ منفی تھا۔

Girl

HIV Positive

Injection

Boy friend