Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

اسپائیڈرمین کی خواتین کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

بھارتی مغربی بنگال میں اسپائیڈرمین کی ’ ڈانس ویڈیو’ انٹرنیٹ صارفین کو خوب محظوظ کرنے کا باعث بن رہی ہے
شائع 13 اگست 2022 02:46pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

بھارتی مغربی بنگال میں اسپائیڈرمین کی ’ ڈانس ویڈیو’ انٹرنیٹ صارفین کو خوب محظوظ کرنے کا باعث بن رہی ہے۔

شانتی نکیتن کے سونا جھوری بازارمیں ریکارڈ کی جانے والی یہ ویڈیو’مسٹراسپائیڈر’ کے نام سے انسٹاگرام انفلوئنسرنے شیئرکی تھی۔

ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ اسپائیڈرمین کے لباس میں ملبوس آدمی دیگرسنتھالی خواتین کے ساتھ لوک موسیقی پرمحورقص ہے، جس کا مگن اندازدیکھنے والوں کے چہرے پربےساختہ مسکراہٹ بکھیردیتا ہے۔

ویڈیوکے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اسپائیڈرسونا جھوری بازارمیں ‘شوتل رقص’ سے لطف اندوزہورہے ہیں۔

پوسٹ کو دیکھنے والوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو نے ان کا دن یادگار بنادیا۔

social media

Spider Man

ٰIndia