عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیےچھاپہ, وزیرداخلہ پنجاب کی’کافی’ پلانے کی آفر
لاہور پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ہے۔
چھاپےکے بعد پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ عطا تارڑگھرپرموجود نہیں تھے تاہم لیگی رہنما نے سوشل میڈیا پراپنے ردعمل میں بتایا کہ چھاپہ ان کی پرانی رہائشگاہ پرمارا گیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں وزیر داخلہ پنجاب کو ‘غیرسنجیدہ کردار’ قرار دیتے ہوئےلیگی رہنما نے لکھا کہ جس گھرمیں، میں 15 سال پہلے رہتاتھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیرکو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔ جس گھر میں، میں 15 سال پہلے رہتاتھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیرکو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔ ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 13, 2022
عطا تارڑ نے ہاشم ڈوگرکو “ ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں “ کا مشورہ دیتے ہوئے طنزاً لکھا کہ یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔
دوسری جانب وزیرداخلہ پنجاب نے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈ پر عطا تارڑ کے نام پیغام میں کہا کہ ، عطا تارڑاگر قانون کی طاقت کو سمجھتےہیں تو لاہورمیں پیش ہوجائیں“۔
عطا تارڑ آپ پیش ہو جائیں قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ آج پولیس نے لاہور میں آپ کے گھر نوٹس دیاہے۔ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو جائیں pic.twitter.com/MDn8Vg9lqc
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 12, 2022
پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے ہاشم ڈوگرنے لیگی رہنما کو کافی پلانے کی آفر بھی کی۔
عطا تارڑ آپ نے کل کہا تھا کہ آپ پنجاب میں کسی بھی شہر میں آئیں گے۔ آئیں نا آپ کو کافی پلائیں گے
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 12, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ عطاء تارڑ 25 مئی کو تشدد کے واقعے میں ملوث تھے اور ان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست دی تھی، ہم نے دیوار پھلانگی نہ چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ عطا تارڑ کی غیرموجودگی مین ان کے گھرپرحاضری کانوٹس بھجوایا، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
لاہور پولیس نے 25 مئئ واقعات کے سلسلے میں سزا جزا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ میں نے وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق باقی اظلاع میں بھی پیش رفت کی رپورٹ طلب کر لی ہے
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 12, 2022
عطا تارڑ نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس ان کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے، جس پر جسٹس صفدرسلیم شاہد نے لیگی رہنماؤں رانا مشہود، عطا تارڑ اورملک احمد خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب سے جواب طلب کیا ہے۔
Comments are closed on this story.