Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد ندیم نے اسلامک یکجہتی گیمز میں ملک کو پہلا گولڈ میڈل دلا دیا

اسلامک یکجہتی گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے
شائع 12 اگست 2022 11:01pm
ریکارڈ قائم کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ فوٹو — فائل
ریکارڈ قائم کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ فوٹو — فائل

پاکستانی نیزہ باز ارشد ندیم نے اسلامک یکجہتی گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری اسلامک گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں ایتھلیٹ ارشد ندیم 88.55 میٹر طیول تھرو کرکے گولڈ میڈل سمیٹنے کے ساتھ ان کھیلوں میں نیا ریکارڈ قائم کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں قطر کے احمد مغور نے 74.28 کے ساتھ دوسری جب کہ ایران کے علی فتحی گانجی نے 71.24 میٹر تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گزشتہ دنوں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھی جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

Turkey

arshad nadeem

Islamic Solidarity Games 2022