Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزارتِ داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا

شہباز گل کے اداروں سے متعلق ریمارکس کو ملک میں نشر کرنے کے دو روز بعد کیا گیا
شائع 12 اگست 2022 09:30pm
چینل کی نشریات کو بند کردیا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب
چینل کی نشریات کو بند کردیا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب

وزارت داخلہ نے نجی ٹی وی چینل (اے آر وائی) نیوز کا این او سی منسوخ کردیا۔

این او سی کی منسوخی تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے اداروں سے متعلق ریمارکس کو ملک میں نشر کرنے کے دو روز بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا، جس کے تحت اے آر وائی چینل کی سیکیورٹی کلیرئنس واپس لے لی گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامی ایک اے آر وائی نیوز ٰ عہدیدار نے فرانسیسی خبر ایجنسی (اے ایف پی) کو بتایا کہ پاکستان میڈیا اتھارٹی (پی ایم اے) نے مبینہ طور پر فتنہ انگیز مواد نشر کرنے پر چینل کی نشریات کو بند کردیا ہے۔

نجی ٹی وی نیٹ ورک کے نائب صدر عماد یوسف کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ فیصلہ غیر قانونی اور مضحکہ خیز تھا جسے کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

اے ایف پی کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے مذکورہ ٹی وی چینل کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نفرت، فتنہ انگیز مواد نشر کرنا چینل کے بارے میں بد نیتی کے سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔

پیمرا حکام نے اے آر وائی کو جاری کردہ نوٹس کی تصدیق کردی جس میں چینل کے مالک کو بدھ کے روز سماعت کے لئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (پی ایف یو جے) نامی صحافتی تنظیم نے ٹرانسمیشن کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو ملک گیر احتجاج سے انتباہ کردیا ہے۔

pti

shahbaz gill

interior ministry

PEMRA