Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کراچی این اے 245 ضمنی الیکشن سے دستبردار

دستبرداری کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے مابین طے شدہ اتفاق پر کیا کہ 2018 کے انتخابات میں اکثریتی ووٹ لینے والی جماعت ہی اس ضمنی انتخاب میں حصہ لے
شائع 12 اگست 2022 07:39pm
نشست پر 21 اگست کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔ فوٹو — فائل
نشست پر 21 اگست کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔ فوٹو — فائل

پیپلز پارٹی نے کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے امیدوار دانش خان ضمنی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دستبرداری کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے مابین طے شدہ اتفاق پر کیا کہ 2018 کے انتخابات میں اکثریتی ووٹ لینے والی جماعت ہی اس ضمنی انتخاب میں حصہ لے۔

یاد رہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد این اے 245 کی نشست خالی ہوگئی تھی جس پر 21 اگست کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔

karachi

PPP

MQM

by-election