Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے گاشربرم 1 کی چوٹی سر کر لی

نائلہ کیانی، پیشہ کے لحاظ سے ایک بینکر اور کوہ پیمائی کی شوقین ہیں، گاشربرم 1 کو سر کرنا ان کے لیے سال کا دوسرا چیلنج تھا جب کہ گزشتہ ماہ وہ کے ٹو بھی سر کر چکی ہیں
شائع 12 اگست 2022 05:30pm
نائلہ ایک تربیت یافتہ باکسر، کوہ پیما ہیں۔ فوٹو — فائل
نائلہ ایک تربیت یافتہ باکسر، کوہ پیما ہیں۔ فوٹو — فائل

نائلہ کیانی اپنی پہلی کوشش میں 8 ہزار میٹر سے زائد کے تین پہاڑوں کو سر کرنے والی پہلی مقامی خاتون بن گئیں۔

پاکستانی کوہ پیما، نائلہ کیانی نے دنیا کی 11ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم (جی 1) کو کامیابی سے سر کر لیا ہے، وہ اپنی پہلی کوشش میں 8 ہزار میٹر سے زائد بلندی والی تین پہاڑی چوٹیوں بشمول گاشربرم 1، گاشربرم 2 اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی مقامی خاتون بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی، پیشہ کے لحاظ سے ایک بینکر اور کوہ پیمائی کی شوقین ہیں، گاشربرم 1 کو سر کرنا ان کے لیے سال کا دوسرا چیلنج تھا جب کہ گزشتہ ماہ وہ کے ٹو سر کر چکی ہیں۔

مہم کو کامیابی سے سر کرنے کے بعد اپنی گفتگو میں نائلہ کیانی نے کہا کہ،“یہ میری زندگی میں ہونے والے مشکل کاموں میں سے ایک تھا اور یہ ایڈونچر اسپورٹس اور کوہ پیمائی کا میرا جذبہ ہی تھا جس نے مجھے یہ سب کرنے پر مجبور کیا۔”

انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم اور خاص طور پر کوہ پیمائی کرنے والی کمیونٹی کی مشکور ہوں جنہوں نے اپنی کوششوں کا تسلسل قائم رکھا۔

پیشے کے لحاظ سے دبئی میں مقیم بینکر اور دو بچوں کی ماں، نائلہ ایک تربیت یافتہ باکسر، کوہ پیما اور ایڈونچر کی شوقین خاتون ہیں۔ 2021 میں، انہوں نے 8 ہزار 35 میٹر پر مشتمل دنیا کے 13ویں بلند ترین پہاڑ گاشربرم 2 کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

نائلہ کو دسمبر 2021 میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوہ پیمائی میں ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

k2 mountain

Gasherbrum

Naila Kiyani