Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی نوجوانوں کو 13 اگست کے جلسے میں شرکت کی دعوت

ہم پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کی تقریبات منارہے ہیں، میں نے آپ سب کو حقیقی آزادی کے سفر پر لے کر جانا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 12 اگست 2022 05:07pm
حقیقی آزادی کے آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
حقیقی آزادی کے آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے تمام پاکستانیوں خصوصا نوجوانوں کو 13 اگست کے حقیقی آزادی کےجلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں تمام پاکستانیوں خصوصا نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ تمام پاکستانی 13 اگست کی رات لاہور میں حقیقی آزادی کے جلسے میں شریک ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کی تقریبات منارہے ہیں، میں نے آپ سب کو حقیقی آزادی کے سفر پر لے کر جانا ہے، حقیقی آزادی کے آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔