Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘رول، کیمرہ ، ایکشن ۔ اور میں اپنی ٹانگ توڑ بیٹھی’

شلپا شیٹی کی مداحوں سے دُعا کرنے کی درخواست
اپ ڈیٹ 12 اگست 2022 03:49pm
شلپا شیٹی، تصویرانسٹاگرام
شلپا شیٹی، تصویرانسٹاگرام

معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھیں۔

اپنے مداحوں کو یہ افسوسناک اطلاع خاصے خوشگوار انداز میں دینے والی شلپا شیٹی نے انسٹاپرزخمی حالت میں تصویر بھی شیئرکی۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، “ رول کیمرہ ایکشن اور میں اپنی ٹانگ توڑ بیٹھی“۔

شلپا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں چھ ہفتوں کے لیے کام نہیں کروں گی مگر جلد صحت یاب ہوکر شوٹنگ پرواپس آؤں گی۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ جب تک مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

 تصویر: دیسی مارٹنی
تصویر: دیسی مارٹنی

شلپا شیٹی جلد ہی روہت شیٹی کی پہلی پولیس ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ میں نظر آئیں گی، جس میں ان کے مقابل سدھارتھ ملہوترا اور وویک ہوں گی۔

Shilpa Shetty

Rohit Shetty

Indian Police Force