Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

ملیر، کورنگی، بہادرآباد، گرومندر، نمائش چورنگی، جمشید روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔
شائع 12 اگست 2022 08:53am
طوفانی بارشوں کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
طوفانی بارشوں کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پانی جمع ہونے سے گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔
Karachi mein raat gaye taiz barish, sarkain talab ban gayein | Aaj News Updates

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ پانی جمع ہونے سے گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی تیز بارشوں نے جھل تھل ایک کردیا جبکہ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر کی گلیاں پانی جمع ہونے سے سیلابی منظر پیش کرنے لگیں۔

ملیر ، کورنگی، بہادرآباد، گرومندر، نمائش چورنگی ، جمشید روڈ اور ایم اے جناح روڈ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ قائدآباد، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن، میمن گوٹھ، گلشن حدید سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کا حالیہ سلسلہ 14 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

Karachi Rain

rainy weather