Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات نارتھ ناظم آباد، لیاری کھڈا مارکیٹ، کے ڈی اے اور کورنگی کے علاقے میں پیش آئے
شائع 11 اگست 2022 11:34pm
جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی فوٹو — فائل
جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی فوٹو — فائل

کراچی: شہرِ قائد میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کراچی کے علاقے کے ڈٰی اے کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت 45 سالہ اویس خان کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ شبہ ہے واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، واقعے سے متعلق معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ نارتھ ناظم آباد کے قریب پیش آیا جس میں بھی ایک شخص چل بسا، جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی 100 کوارٹرکے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اس کے علاوہ لیاری کھڈا مارکیٹ پشاوری ہوٹل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں کاشف نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا جو سندھ ہائیکورٹ کا ملازم تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ حجام کی دکان پر اس وقت پیش آیا جب مقتول نے اپنی پستول حجام کو رکھوائی جسے حجام رکھ رہا تھا کہ گولی چل گئی جو کاشف کو جا لگی۔

karachi

firing incident

police

rescue 1122