Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وائرل جوڑے نمرہ اور اسد کے گھر بیٹے کی پیدائش

پرجوش جوڑے نے اس دنیا میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے.
شائع 11 اگست 2022 09:48pm

کم عمر شادی شدہ جوڑے کے طور پر انٹرنیٹ کی توجہ حاصل کرنے والے نمرہ اور اسد کے گھر ننھے منے مہمان کی آمد ہوئی ہے، پرجوش جوڑے نے اس دنیا میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے۔

اسد نے اپنے خاندان میں اس نئے اضافے کی خوشخبری ایک ویڈیو میں دی جسے یوٹیوب پر اب تک ہزاروں لائکس مل چکے ہیں۔

اس جوڑے نے 2020 میں اس سوقت سرخیوں میں جگہ بنائی جب 18 سال کی عمر میں انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں۔

جوڑے کے دوست اور اہل خانہ ان کے گھر ننھے فرشتے کی آمد پر مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔

بطور والدین، نمرہ اور اسد ان تمام خاص لمحات کے منتظر ہیں جو وہ اپنے بچے کے ساتھ شیئر کریں گے۔

بچے کے پہلے الفاظ سننے سے لے کر اس کے پہلا قدم اٹھانے تک، وہ جانتے ہیں کہ ہر سنگ میل قیمتی ہوگا۔

اسد، نمرہ اور اب ان کی فیملی کا تیسرا فرد ایک ساتھ وقت گزارنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Viral Video

Son

Nimra and Asad