Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد سیشن کورٹ نے شہباز گل سے ملاقات پر قانونی ٹیم کی درخواست مسترد کردی

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کل شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنا ہے
شائع 11 اگست 2022 06:17pm
کل شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنا ہے۔ فوٹو — فائل
کل شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: شہرِ اقتدار کی سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل سے ملاقات کے لئے ان کی قانونی ٹیم کی درخواست مسترد کردی۔

شہباز گل کی لیگل ٹیم نےان سے ملاقات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

پی ٹی آئی گرفتار رہنما کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ لیگل ٹیم شہباز گل سے ملاقات کرنا چاہتی ہے لہٰذا ہمیں اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کل شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنا ہے۔

عدالت نے شہباز گل کی قانونی ٹیم کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل سننے کے بعد ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں بغاوت پر اکسانے کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس کے بعد انہیں اسلام آباد میں بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

pti

اسلام آباد

shahbaz gill