Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے کراچی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی

بجلی کی قیمت 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا
شائع 11 اگست 2022 05:39pm
اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔ فوٹو — فائل
اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔ فوٹو — فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور الیکٹرک شاک دے دیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نے واضح کیا کہ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جون کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد کیا گیا ہے جسے دو ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگست کے مہینے میں صارفین سے 3 روپے ایک پیسہ جب کہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا سے 11 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 28 جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

nepra

karachi

K-Electric

electricity bill