Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف کامیڈین راجوشری واستو کو دل کا دورہ، آئی سی یو منتقل

ذرائع کے مطابق وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں وینٹی لیٹر پر ہیں
اپ ڈیٹ 11 اگست 2022 02:54pm
کامیڈین راجو سریواستو __ تصویر ٹوئٹر
کامیڈین راجو سریواستو __ تصویر ٹوئٹر

معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین راجوشری واستو کو بدھ کی صبح اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ جِم میں ورزش کررہے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راجوشری واستو کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق انہیں ہوش آگیا ہے۔

دوسری جانب انڈیا ٹی وی کے مطابق اسپتال کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ راجوشری واستو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن ان کے اہل خانہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

راجوشری واستو بھارت کے سب سے کامیاب اسٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک ہیں، جو1980 کی دہائی کے آخر سے ہی انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں سرگرم ہیں۔

پہلی مرتبہ اسٹینڈ اپ کامیڈی شو“دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کےعلاوہ راجوشری واستو اترپردیش کی فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین ہیں۔

Bollywood

ٰIndia

Raju Srivastava