Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا’

مہم چلانے والے پکڑے گئے اور انہوں اعتراف کیا کہ آپ اور پارٹی کے کہنے پر مہم چلائی، مریم اورنگزیب
شائع 10 اگست 2022 09:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے نجی چینل پر چیئرمین تحریک انصاف کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا، کوئی پاکستانی سوچ نہیں سکتا کہ شہداء کے خلاف اس طرح کی مہم چلائی جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہم چلانے والے پکڑے گئے اور انہوں اعتراف کیا کہ آپ اور پارٹی کے کہنے پر مہم چلائی، آپ ہر روزنفرت کے بیج بو رہے ہیں اور وہ آپ کاٹ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف لڑائی آپ لڑر ہے ہیں، شہداء کے خلاف آپ کی پارٹی نے ٹرولنگ کی، آپ کہتے ہیں کہ ادارہ مداخلت کرے اور اگر ادارے نیوٹرل رہیں تو آپ ان کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی پوری سیاست فتنہ، نفرت اور فساد پر مبنی ہے، تمام احکامات بنی گالا سے آرہے تھے اور اس کے تمام ثبوت عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے، آپ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں آپ کے چیف آف اسٹاف نے بغاوت کرنے کی کال دی ہے۔

pti

imran khan

Maryam Aurangzeb

shehbaz gill

Propaganda against army