Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس جاری

کیوں نہ تمام ممنوعہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں، شوکاز کا متن
شائع 10 اگست 2022 05:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو جاری الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس منظر عام پر آگیا، پی ٹی آئی کو شوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا، جس میں عارف نقوی سے ملنے والے 21 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم کا تذکرہ موجود ہے۔

پی ٹی آئی کو بھیجے گئے شوکاز میں بھارتی شہری رومیتا شیٹی سے وصول شدہ 13 ہزار 750 ڈالرز کا بھی ذکر ہے۔

نوٹس میں امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ممالک اور کمپنیوں سے ملنے والے فنڈز کا بھی حوالہ موجود ہے۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ تمام ممنوعہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں۔

شوکاز میں 22 اگست کو صبح 10 بجے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

pti foreign funding case

Election commission of Pakistan

Arif Naqvi

Romita Shetty

Show cause notice