Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘سوری امّی!!! میں اپنا امتحان مکمل نہ کرسکا’

ایم پی اے ملک لیاقت کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یاسر علی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اپ ڈیٹ 10 اگست 2022 05:13pm
تصاویر بزریعہ اسماعیل انجم نمائندہ دیر
تصاویر بزریعہ اسماعیل انجم نمائندہ دیر

یاسرعالم آمین جماعت نہم کے ماہانہ امتحان کے تین پرچے دے چکا تھا، آج بروز بدھ (آٹھ اگست) اس کا چوتھا پرچہ تھا اور وہ ٹیسٹ میں اوّل آنے کا خواہش مند تھا، تاہم اس کی یہ آرزو پوری نہ ہو سکی اور وہ سانحے میں شہید ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

چھ اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت کی گاڑی پر گل لعل قلعہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں یاسر عالم سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 تصویر بزریعہ ڈان
تصویر بزریعہ ڈان

ٹیسٹ کے دوران یاسر کی کرسی خالی دیکھ کر اساتذہ کرام بھی آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے شہید کی خالی کرسی پر گلدستہ رکھا اور وائٹ بورڈ پر لکھا، “سوری میں اپنا امتحان پورا نہ کرسکا۔”

 تصویر بزریعہ اسماعیل انجم نمائندہ دیر
تصویر بزریعہ اسماعیل انجم نمائندہ دیر

وائٹ بورڈ پر درج ان بوجھل الفاظ نے پورے ماحول کو غم ناک بنا دیا، اساتذہ سمیت طلباء بھی یہ صورت حال برداشت نہ کر سکے اور زار و قطار رونے لگے۔

 تصویر بزریعہ اسماعیل انجم نمائندہ دیر
تصویر بزریعہ اسماعیل انجم نمائندہ دیر

ایسا معلوم ہورہا تھا کہ یہ خالی کرسی یاسر عالم کے لیے انصاف کا تقاضہ کررہی ہے، جو حکومت وقت اور دیگر اداروں کے لئے ایک کھلا چیلنج ہے کہ وہ سانحہ میدان میں شہید ہونے والے یاسر عالم کو انصاف فراہم کرسکیں۔

firing incident

Lower Dir

MPA Liaquat Ali