Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بارش کی بوند گرتے ہی بجلی غائب

کے الیکٹرک کے 1900 میں سے 250 فیڈرز بند پڑے ہیں
شائع 10 اگست 2022 03:55pm
شہری بجلی کی بندش کے خلاف شکایات بھی کرتے نظر آرہے ہیں، تصویر: فری پک
شہری بجلی کی بندش کے خلاف شکایات بھی کرتے نظر آرہے ہیں، تصویر: فری پک

بارش کی چند بوندیں گرتے ہی روشنوں کا شہر کراچی بجلی سے محروم ہوگیا۔

شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، جن میں گولیمار، رضویہ سوسائٹی، ناظم آباد، لیاقت آباد، بفرزون، سرجانی ٹاؤن، اورنگی، بنارس، کورنگی، گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا کے متعدد علاقے شامل ہیں۔

تاہم کے- الیکٹرک کے 1900 میں سے 250 فیڈرز بند پڑے ہیں، جبکہ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت فیڈرز بند کئے گئے ہیں۔

بارش کےعلاوہ بھی شہر میں چھ سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

علاوہ ازیں رات میں دو بجے سے صبح تک مختلف علاقوں میں بجلی بندش کی شکایات عام ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کے کم دباؤ کی شدت تاحال برقرار ہے، جبکہ آج رات شہرمیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 اور 13 اگست کو بارش کی شدت زیادہ ہونےکا امکان ہے۔

karachi

Heavy rain

Karachi Rain