Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیرینا ولیمزکا ٹینس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

ٹینس کو الوداع کرنے کی وجہ بتادی
شائع 10 اگست 2022 01:01pm
سرینا اپنے کیرئیرمیں 30 گرینڈ سلم ٹائٹل  جیت چکی ہیں، تصویر: این پی آر
سرینا اپنے کیرئیرمیں 30 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکی ہیں، تصویر: این پی آر

امریکی ٹینس اسٹارسیرینا ولیمز نے ٹینس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سیرینا ولیمز23 مرتبہ گرینڈ سلم سنگلزٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں لیکن رواں ماہ کے آخرمیں شروع ہونے والا یوایس اوپن ان کے کیرئیرکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

امریکی لائف اسٹائل میگزین ووگ کے لئے لکھے گئے ایک کالم میں سیرینا ولیمز نے لکھا کہ ٹینس کوچھوڑنا آسان فیصلہ نہیں ہے لیکن اب کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔

سیرینا ٹینس کوالوداع کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنے شوہراور پانچ سالہ بیٹی کووقت دینا چاہتی ہیں۔

امریکی ٹینس اسٹارنے اپنے کیرئیرکے دوران 30 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیے لیکن وہ 2017 کے آسٹریلین اوپن کے بعد کوئی گرینڈ سلم ٹورنامنٹ نہیں جیت سکیں۔

United States

Olympian

Serena Williams