Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کے خلاف اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی مقدمہ درج

ایف آئی آر میں عوام کو بغاوت پر اکسانے، انتشار اور نفرت پھیلانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
اپ ڈیٹ 10 اگست 2022 12:50pm
شہباز گل کے خلاف سرکاری مدعیت میں کراچی کے ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل
شہباز گل کے خلاف سرکاری مدعیت میں کراچی کے ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے خلاف اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی کے ملیر میمن گوٹھ تھانے میں شہباز گل کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں عوام کو بغاوت پر اکسانے، انتشار اور نفرت پھیلانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ایف آئی آر میں ایک نجی چینل کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل نے پروگرام میں فوج میں بغاوت پرمبنی باتیں کیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی سے وفاداری اور افواج پاکستان کے مختلف عہدوں پر منافرت پیدا کررہے ہیں ۔

دوسری جانب پولیس نے نجی چینل کے نیوز آف ہیڈ کو گھر میں چھاپا مار کر گرفتار کرلیا ہے ۔

pti leader

karachi

FIR

shehbaz gill