Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازگل کی گرفتاری: سی سی ٹی وی فوٹیج نے اسسٹنٹ کا بیان غلط ثابت کردیا

پی ٹی آئی رہنما کو گھسیٹنے اور تشدد کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے
شائع 10 اگست 2022 01:24pm
اسکرین گریب تصویر، سی سی ٹی وی
اسکرین گریب تصویر، سی سی ٹی وی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ان کے ساتھ موقع پر موجود اسسٹنٹ کابیان غلط ثابت ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو گزشتہ روز بنی گالا کے قریب سے گرفتارکرنے کے بعد ان پر بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اُن پرٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف بیانات کا الزام ہے۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر شیئرکی جانے والی ویڈیوز میں اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو عمران خان چوک سے گرفتارکیا گیا، میں گاڑی نہیں کھول رہاتھاجس پرمجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اسسٹنٹ کے مطابق گرفتاری کےلیے 8 سے 10 گاڑیاں آئیں ،ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھی جسے گاڑی کے شیشوں پرمارکرشیشے توڑدیے گئے۔ شہبازگل کو اس طرح گھسیٹا گیا جیسے کہ وہ کوئی دہشتگرد تھے۔

تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج پی ٹی آئی رہنماکے اسسٹنٹ کے بیان سے مطابقت نہیں رکھتی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہبازگل کو سادہ کپڑوں میں نہیں بلکہ وردی پہنے اہلکاروں نے گرفتارکیا، شہباز گل کے باہر نہ آنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کا شیشہ توڑکر دروازہ کھولا جس کے بعدشہباز گل کو باہر لایا گیا۔

فوٹیج کے مطابق شہباز گل پولیس اہلکاروں کے ساتھ چلتے ہوئے گاڑی میں جاکر بیٹھے ۔

شہباز گل کی گرفتاری کی اطلاع سب سے پہلے مرادسعید اور فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹرپردی گئی تھی جس کے کچھ دیر پولیس کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کردی گئی۔

pti

shehbaz gill

CCTV