Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

9خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 13 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 10 اگست 2022 11:14am
27 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
27 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 13 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی خالی 9 نشستوں میں سے خیبرپختونخوا کے 4حلقوں پر بھی انتخابات ہوں گے جس میں حلقہ این اے 22، 24، 31 اور 45 شامل ہیں۔

مزید پرھیں: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق 14اگست کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے اور 26 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 27 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔

قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 25 ستمبر کو انتخابات ہوں گے، یہ تمام نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خود 9 نشستوں پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

National Assembly

peshawar

nomination papers

by-election