Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازگل کی گرفتاری:عمران خان نے آج پھر بنی گالا میں اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں
شائع 10 اگست 2022 11:31am
اجلاس آج دوپہرکو ہوگا، ــ  تصویر فیس بک
اجلاس آج دوپہرکو ہوگا، ــ تصویر فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہبازگِل کی گرفتاری کے معاملے پرحکمت عملی طے کرنے کے لیے بنی گالا میں آج بھی بٹھک لگے گی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پھربنی گالا میں اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آج دوپہرکوہوگا جس میں شہبازگل کے معاملے پرحکمت عملی طے کی جائے گی۔

اجلاس میں احتجاجی مظاہروں اور پنجاب میں کارروائیوں کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں، جبکہ شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا جائے گا۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کوموجودہ صورتحال میں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح عمران خان نے گزشتہ روز 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری سے متعلق صورت حال پرغور کرنے کے لئے اجلاس طلب کیا تھا۔

گزشتہ روز ہی اسلام آباد پولیس نے شہبازگل کو گرفتارکرکے ان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں بغاوت پر اکسانے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

شہبازگل کے خلاف ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف بیانات دینے کا الزام ہے۔

imran khan

Bani Gala

shahbaz gill