Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی

نومولود کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل
اپ ڈیٹ 10 اگست 2022 10:27am
تصویر انسٹاگرام
تصویر انسٹاگرام

اداکار شہروز سبزواری اورماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

چند روز قبل ہی شہروز نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی اہلیہ صدف کے لیے دعا کریں، کیونکہ وہ جلد اچھی خبردینے والی ہیں۔

شہروزاورصدف کی بیٹی کی تصویرماڈل مہرین سید نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

مہرین سید نے شہروزسبزواری اورصدف کنول کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا، ‘ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت’۔

اداکارشہروز کی صدف کنول سے شادی کے بعد اِن کی پہلی اولاد ہے، جبکہ ان کی اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورے ہے۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے 21 اکتوبر 2012 کو شادی کی اورجوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

انہوں نے 29 فروری 2020 کو اپنی علیحدگی کا اعلان کیا، بعدازاں طلاق کا اعلان بھی کردیا۔

تاہم 31 مئی 2020 کو شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی۔

Pakistani Showbiz

shahroz sabzwari

Sadaf Kanwal