Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

یو اے ای ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں آگیا، متعدد افراد متاثر

ہیٹ اسٹروک سے باہر کام کرنے والے افراد متاثر ہورہے ہیں
شائع 10 اگست 2022 09:27am
ہیٹ اسٹروک سے باہر کام کرنے والے افراد متاثر ہورہے ہیں، تصویر اے ایف پی
ہیٹ اسٹروک سے باہر کام کرنے والے افراد متاثر ہورہے ہیں، تصویر اے ایف پی

متحدہ عرب امارات (یواے ای) کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث اہسپتالوں ہیٹ اسٹروک کیسزمیں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقامی اسپتالوں ہیٹ اسٹروک کے کیسزبڑھتے ہی متعدد افراد کو پٹھوں میں درد، چکر آنا، گرمی کی وجہ سے تھکن کی شکایت کے سبب اسپتال میں کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایم بی زیڈ سِٹی کے برین انٹرنیشنل ہسپتال کے انٹرنل میڈیسن ڈاکٹراحمد رضا خان نے کہا کہ “اسپتالوں میں گرمی کی شدت کے سبب مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہوا ہے”۔

برجیل میڈیکل سِٹی کے ایمرجنسی کنسلٹنٹ ڈاکٹر زہیرالشرافی نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے کے سبب ہیٹ اسٹروک کے بڑھے ہیں، جس سے باہر کام کرنے والے افراد متاثر ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر کام کرنے والے افراد کے دوپہر کے کام میں وقفے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ڈاکٹرزہیرنے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کسی کہ بھی ہوسکتا ہے مگر یہ گرم ماھومل میں رہنے والے افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے ہیٹ اسٹروک کی علامات بتائی جس میں سر درد، چکر آنا، متلی، جسم میں درد اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ سنگین صورتوں میں اگر مناسب طریقے سے اور فوری طور پرعلاج نہ کیا جائے، تو یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔

UAE

مشرق وسطیٰ

Heat stroke