Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےخلاف مقدمہ کِن دفعات کے تحت درج ہوا؟َ

شہباز گل کے بیان کا مقصد ملک اور فوج میں بغاوت، تقسیم اور جنگ کرنے پر اُکسانا تھا
اپ ڈیٹ 10 اگست 2022 10:32am
مقدمہ غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ فوٹو — فائل
مقدمہ غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کو آج اسلام پولیس نے بنی گالہ کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

شہباز گل کو بغاوت اور اداروں کے خلاف اُکسانے کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کیا گیا جن کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں مقدمہ مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

شہباز گل کے خلاف مقدمہ نمبر 691/22 تھانہ کوہسار میں درج ہوا، اس میں دفعات 505، 120، 153، 124 اور 131 لگائی گئیں جس کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔

ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل نے فوج اور سول اداروں کے افسران کو بغاوت پراکسایا، ملزم نے افسران کو احکامات نا ماننے کی تلقین کی اور فرائض کی انجام دہی پر دھمکایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تمام الفاظ ساتھیوں سے صلح مشورہ کرکے، ایجنڈے کی تکمیل کے لئے نجی ٹی وی اسکرین پر ادا کئے، شہباز گل کے بیان کا مقصد ملک اور فوج میں بغاوت، تقسیم اور جنگ کرنے پر اُکسانا تھا۔

pti

اسلام آباد

Bani Gala

shahbaz gill