Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا نے صدر مملکت کی ‘مہنت’ پرپانی پھیردیا

صدرعارف علوی کی ٹویٹ کا اصل مقصد تو رہ ہی گیا، صارفین کوبس "خراب اردو" یاد رہی
شائع 09 اگست 2022 12:39pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

وطن عزیز کی 75ویں سالگرہ قریب آتے ہی صدرمملکت عارف علوی نے ٹوئٹرپرایک یادگارتصویرشیئرکی لیکن کسی بھی معاملے میں نہ چوکنے والے سوشل میڈیاصارفین نے یہاں بھی ‘غلطی’ ڈھونڈ نکالی۔

صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی ایک نایاب تصویرشیئرکرتے ہوئے اسے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کا تحفہ قراردیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا، “ 75 ویں سالگرہ کا تحفہ، ایک دلفریب منظر، پاکستان کی تاریخ کی دو اہم ترین شخصیات علامہ اقبال اور قائداعظم کی ایک ساتھ واحد تصویر۔ایک نے خواب دیکھا اور دوسرے نے بنا دیا“۔

صدر مملکت نے نوجوانوں کا عزم جگانے کی خاطر مزید لکھا ، “ ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے، ہم نے قربانیاں دی ہیں، صرف مہنت ( محنت ) کا راستہ اپنانا ہے کیونکہ روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔“

اس کیپشن میں تو ایسی کوئی قابل اعتراض بات نہیں لیکن صارفین نے فوراً ‘نقطہ اعتراض’ اجاگرکرتے ہوئے صدرصاحب کے بتایا کہ ان کی اس ٹویٹ میں املا کی غلطی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ صدرعارف علوی کی جانب سے اس ایڈٹ شدہ تصویر کا اوریجنل ورژن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشیئرکرچکے ہیں۔

تصویر کو اپنے اوراپنے خاندان کے لیے باعث فخرقراردیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے بتایاکہ یہ 1930 میں لندن میں ہونے والی گول میزکانفرنس کے موقع پرکھینچی گئی تھی جس میں قائداعظم اورعلامہ اقبال کے علاوہ میرےدادا کےبھائی محمدزمان خان (جن کے نام پر زمان پارک قائم کیاگیا) اور میرے خالو جہانگیرخان بھی موجود ہیں ۔

Quaid e Azam

imran khan

Arif Alvi

Allama Iqbal