شمالی وزیرستان : خود کش حملے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی کاررواں پرخود کش حملے میں 4 سپاہی شہیدہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پرخودکش حملے میں 4 سپاہی شہید ہوئے ۔
شہداء میں مانسہرہ کے 22 سالہ لانس نائیک شاہ زیب،، غذر کے 26 سالہ لانس نائیک سجاد، ،کوہاٹ کے 25 سالہ سپاہی عمیر اور نارروال کے 30 سالہ سپاہی خرم شامل ہیں۔
حساس اداروں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
صدر عارف علوی کی مذمت
صدرمملکت عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پرخود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک کو دہشت گردی کی لعنت ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی واقعے کی مذمت
وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فوجی جوانوں کے قافلے پرخود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرعلی میں چار جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھشتگری کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہو پائیں گے۔
وزیر داخلہ راناء اللہ
وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے فوجی قافلے پرخودکش حملےکی مذمت کی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا، دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فورسزبزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے۔
آصف زرداری
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی شمالی وزیرستان میں فوج کےجوانوں پرحملےکی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ناقابل معافی ہیں، وطن دشمن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔
Comments are closed on this story.