پنجاب حکومت کا 25 مئی واقعات پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو نوٹس جاری کرنے فیصلہ
لاہور: حکومت پنجاب نے 25 مئی تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلٰی میں اعلٰی سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 25 مئی تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔
تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے تشدد کے واقعات اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی طرف سے ایوان میں پولیس بلانے کے واقعہ کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب آئندہ ہفتے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، جس کے ٹی او آرز میں تشدد میں ملوث پولیس افسران کے بارے میں نشاندہی کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ لیگی رہنماؤں بشمول عطا اللہ تارڈ اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیم ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اس ضمن میں کمیٹی قائم کریں گے جو عدالتی فیصلے کی آڑ میں دوست مزاری کے قانون سے تجاوز کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔
Comments are closed on this story.