Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا 13 اگست کو جلسہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں کرنے کا فیصلہ

مران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 اگست کو جلسہ اسلام آباد کے بجائے لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا
شائع 08 اگست 2022 06:15pm
اسلام آباد کے بجائے لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔
اسلام آباد کے بجائے لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیلی کرلی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 اگست کو جلسہ اسلام آباد کے بجائے لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد میں بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔

اسے قبل عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں طے تھا پایا تھا کہ 13 اگست کی شام کو کارکنان پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوں گے، جب کہ 14 اگست کے آغاز پر رات کو جلسہ گاہ میں جشنِ آزادی منایا جائے گا۔

اسلام آباد

imran khan

PTI jalsa