سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کی نشاندہی ہو گئی ہے: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری قوم ہیلی کاپٹر سانحہ کے شہداء سے پیار اور ان کوسلام پیش کرتی ہے۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فیصل آباد کے رہائشی بریگیڈیئر خالد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، بریگیڈیئر خالد ہمیشہ شہادت کی خواہش رکھتے تھے جنہوں وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی،
انہوں نے کہا کہ منفی مہم چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں، پوری قوم نےمنفی پروپیگنڈے کو مستردکردیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سربراہ قوم کو گمراہ و تقسیم کر رہے ہیں، افغانستان نے کبھی پاکستان پر الزام نہیں لگایا لیکن یہ لوگ لگا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرےحق میں بات کرنے پر فواد چوہدری کی پارٹی میں چھترول ہوئی تھی، اسی لئے اب فواد میرے خلاف بات کرکے خود کو بیلنس کرتے ہیں، کہتے ہیں 13 اگست کو جلسہ کریں گے پھر ایک ماہ کا الیٹی میٹم دیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ واضح کردوں میں شہزاد اکبر کی طرح پہلے سے گرفتاری کا نہیں کہہ سکتا، پی ٹی آئی اور تحریک تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) جلسے کریں، مگر امن و امان ہاتھ میں نہ لیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں کچھ نہیں چھوڑا، گھڑیوں کو مارکیٹ میں بیچ کر20 فیصد توشہ خانہ میں جمع کروایا، انہوں نے تحائف بیچ کر ملک کو بدنام کیا ہے۔
Comments are closed on this story.