Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

احسن اقبال کا سیلاب زدگان کی مدد کے لیے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط

وزیراعظم کی ہدایت پر ریلیف کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نےخطوط لکھے جو چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھجوائے جا چکے ہیں۔
شائع 08 اگست 2022 02:22pm
لکھے گئے خط میں ملاقات کا وقت بھی مانگا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
لکھے گئے خط میں ملاقات کا وقت بھی مانگا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: سیلاب ریلیف کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سربراہان سمیت صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیئے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ریلیف کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے خطوط لکھے ہیں جن کے دستخطوں سے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط بھجوائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خطوط ارسال کیے گئے ہیں جن میں ان سے ملاقات کا وقت بھی مانگا گیا ہے۔

احسن اقبال نے خط میں کہا کہ جلد ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی تیزی سے مدد کے اقدامات پر مشترکہ عمل اپنایا جا سکے،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ امدادی عمل کو تیز کیا جا سکے۔

احسن اقبال نے خط میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وفاق اور صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی قومی مقصد ہے جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، سیلاب زدگان کی مدد کا مشترکہ عمل تیز ہونے کے علاوہ وسائل اور کوششوں کو مربوط بنانا ممکن ہوگا۔

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

provincal cheif ministers